بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم
دجالی فتنہ اور قرب قیامت کی نشانیاں
Zunaira Fatima
TIL Women Urdu – Year 4
دجال کا معنی:
بہت زیادہ جھوٹا شخص اور بہت بڑا دھو کے باز۔ (فتنه دجال (37
دجال کس جنس سے تعلق رکھتا ہے؟
یہ تو سیدھی بات ہے کہ دجال جناتی قوتوں کا حامل ایک نیم انسانی، نیم جناتی قسم کی آزمائشی مخلوق ہے ۔ (ص: 147)
دجال احادیث کی روشنی میں:
قیامت آنے سے پہلے 10 بڑی نشانیاں ظاہر ہوں گی
1۔ دھواں
2۔دجال
3۔دابة الارض
4۔مغرب سے طلوع آفتاب
5۔ نزول عیسی
6۔ خروج یاجوج ماجوج
تین مقامات پر زمین کا دھنس جانا :
7۔ ایک مشرق میں
8۔ ایک مغرب میں
9۔ ایک جزیرہ عرب میں
10۔ سب سے آخر میں ایک آگ ہو گی جو یمن سے نکلے گی اور لوگوں کو ہانک کر محشر کی جانب لے جائے گی۔ (صحیح مسلم)
دجال کا پہلا فتنہ! دجال مردوں کو زندہ کر دے گا:
حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ جب وہ کسی دیہاتی سے کہے گا کہ اگر میں تیرے ماں باپ کو زندہ کر دوں تو تو مجھے اپنا رب مان لے گا ؟ دیہاتی وعدہ کرلے گا تو اس کے سامنے دو شیطان اس کے ماں باپ کی صورت میں آکر کہیں گے کہ بیٹا تو اس کی اطاعت کر یہ تیرا رب ہے۔ (ابن ماجہ )
جو شخص اس کی شعبدہ بازیوں سے متاثر ہوگا وہ جہنم میں جائے گا۔
آج کے جدید دور میں کلونگ کے ذریعہ ایسا کیا جاسکتا ہے 27 فروری 1997 کو اسکاٹ لینڈ کا ایک سائنسدان کلوننگ کے ذریعہ ایک بھیٹر بنانے میں کامیاب ہو گیا۔
دجال کا دوسرا فتنہ! دجال کوڑھ اور برص کے مریض کو تندرست کر دیگا:
میڈیکل کے شعبے میں ترقی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آج کے دور میں میڈیکل کے شعبہ نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ ایک کے اعضاء دوسرے کو منتقل کئے جاسکتے ہیں اسی طرح آرٹیفیشل اعضاء بھی با آسانی لگائے جاسکتے ہیں ہوسکتا ہے مستقبل میں میڈیکل کی ترقی ہی دجال کی مدد گار ثابت ہو۔
تیسرا فتنہ ! دجال کے حکم پر زمین فصل اگائے گی:
مولانا عاصم عمر صاحب لکھتے ہیں : لیزر شعاعوں کے استعمال پر اگر کوئی قوت عبور حاصل کر چکی ہو تو وہ ایسے کارنامے انجام دے سکتی ہے کہ بڑے سے بڑے سر سبز کھیتوں کو منٹوں میں سکھا کر بنجر بنایا جا سکتا ہے۔ بنجر زمین کو ہرے بھرے کھیت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ لیزر شعاعیں براہ راست کسی بھی جگہ مار کر کچھ بھی دیکھایا جاسکتا ہےحتی کہ فضاء میں بھی۔ ان شعاعوں کے ذریعے بڑی بڑی عمارتوں کو غائب کر دینا، زمین اور سمندر میں زلزلے پیدا کرنا ، انسان کے دو ٹکڑے کر کے لوگوں کو دکھانا۔ اس وقت امریکہ کے پاس لیزر گائیڈڈ میزائل، طیاروں اور مزائیلوں کو تباہ کرنے والی لیزر شعاعیں ہیں ، لیکن ابتدائی مرحلے میں۔ تو کیا آپ کا ذہن اس بات کو تسلیم کرے گا کہ برمودہ تکون والے لیزر شعاعوں پر عبور حاصل کر چکے ہیں۔ (حوالہ برمودہ تکون اور دجال )
دجال کا چوتھا فتنہ ! دجال کے حکم پر پہاڑ چلیں گے:
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جب دجال اردن میں آئے گا تو وہ طور پہاڑ ، ثابو پہاڑ اور جودی پہاڑ کو بلائے یہاں تک کہ یہ تینوں پہاڑ آپس میں اس طرح ٹکرائیں گے جیسے دو بیل یا دو مینڈھے آپس میں سینگ ٹکراتے ہیں۔ (الفتن نعیم ابن حماد 537/2)
پانچواں فتنہ ! دجال کی جنت اور جہنم:
بعض محققین کا خیال یہ ہے کہ دجال جنت اور جہنم لیزر شعاعوں کے ذریعے تخلیق کرے گا۔ کسی بھی جگہ پر لیزر شعاعیں ڈال کر کوئی بھی منظر تخلیق کیا جا سکتا ہے۔
دنیا کے میٹھے پانی کے ذخائر پر کنٹرول کرنے کیلئے اس وقت عالمی مالیاتی ادارے اور این جی اوز مستقل لگے ہوئے ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے ان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ( تیسری جنگ عظیم اور دجال : 124)
دجال کی آمد تک یہ کنٹرول کہاں تک پہنچا ہوگا اور لوگ ابھی سے منرل واٹر پینے کے عادی ہو رہے ہیں۔ پانی پینے کے لئے پہلے کنویں ہوا کرتے تھے، پھر کنویں کی جگہ گھروں میں نلکے آگئے ۔ بجلی عام ہوئی تو پانی کی موٹریں لگ گئی۔ نلکے نا پید ہو گئے ۔ دجال جب تمام ملکوں پر کنٹرول کرلے گا تو جس کا چاہے گا کنکشن کاٹ دے گا اور جب چاہے گا پیچھے سے نہر بند کر دے گا۔ بتائیے پانی پینے کیلئے کہاں سے دستیاب ہوگا ؟ یہی معاملہ غذائی اجناس کا ہے، وہ بھی حکومت کے کنٹرول میں ہیں . ایسے بڑے پلانٹ سب یہود کے کنٹرول میں ہیں۔ بلکہ اگر ہم یوں کہیں کہ دجال تو جب آئے گا ہمارا تو ابھی سے یہ حال ہے کہ اقتصادی لحاظ سے ہماری شہہ رگ پنجہ یہود میں ہے۔ اس کی نقد مثال ہمارے سامنے ہے کہ دجال صفت لوگوں نے جامعہ حفصہ کی طالبات پر گیس اور بجلی بند کر دی جس سے وہ کھانے پینے کے وسائل سے محروم ہو گئیں اور بھوکی پیاسی تڑپنے پر مجبور ہوئیں (حوالہ ظہور امام مہدی اور دجال (128
دجال کا چھٹا فتنہ ! دجال کے حکم سے آسمان بارش برسائےگا:
امریکی سائنس دانوں نے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو موسموں میں تبدیلی سے براہ راست تعلق رکھتا ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف موسموں میں تغیر کا ذمہ دار ہے بلکہ کرہ ارض میں زلزلوں اور طوفانوں کے اضافے کا بھی ذمہ دار ہے۔ راکٹوں اور مصنوعی سیاروں کے ذریعے بادلوں پر کیمیائی مادے ( بیریم پاؤڈر وغیرہ) چھڑکے جائیں جس سے مصنوعی بارش کی جاسکے یہ ساری کوششیں قدرتی وسائل کو قبضے میں لینے کی ہیں تا کہ دجال جسے چاہے بارش سے نوازے جسے چاہے قحط سالی میں مبتلا کر دے۔ یہ ہم سب کیلئے بیدار ہونے کا وقت ہے کہ ہم قدرتی خوراک ( مسنون اور فطری خوراک استعمال کریں اور مصنوعی اشیاء یا مصنوعی طریقے سے محفوظ کردہ اشیاء سے خود کو بچائیں جو آگے چل کر دجالی غذا بننے والی ہیں۔ (حوالہ دجال کون(
دجال کا ساتواں فتنہ ! دجال کے پاس روٹی کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہوگئی:
گزشتہ صدی میں جس حیرت انگیز طور پر فاسٹ فوڈ نے دنیا بھر کی آبادی کو متاثر کیا ہے اور کوک اور برگر کلچر نے جس تیزی سے اپنی جڑیں مضبوط کی ہیں وہ غیر معمولی طور پر معنی خیز ہے۔ اپریل 1955ء میں شکاگو کے ایک مضافاتی قصبے دس پلینیس میں فاسٹ فوڈ کے ایک فرنچائز کا آغاز ہوا جو کہ فاسٹ فوڈ کے ایک بڑے کاروبار کا نقطہ آغاز تھا۔ بعض ازاں رچرڈ میکڈونلڈ اور مرسی میکڈونلڈ برادران نے کیلی فورنیا میں میکڈونلڈ کا آغاز کیا جس نے رفتہ رفتہ امریکہ سے باہر بھی شاخیں قائم کر لیں۔
1980 تک میکڈونلڈز کی شاخوں کی تعداد دنیا بھر میں دس ہزار سے تجاوز کر چکی تھیں اور میکڈونلڈ دنیا کی سب سے بڑی فوڈ سروس کمپنی بن چکی تھی۔
جَزَاكَ ٱللَّٰهُ
Ma Sha ALLAH!!!❣️ Subhan Allah!❣️
بہترین انداز میں دونوں پہلوؤں کو اجاگر کرکے کیا خوب کتابت کی ہے ماشاءاللہ بہت خوب
Keep it up
Very well explained Ma Shaa Allah…May Allah Ta’ala keep us safe Aameen
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔۔ بہت اچھا لکھا ہے ۔۔
سبحان اللہ۔۔
اللہ پاک قبول فرمائیں ۔۔ آمین
ماشااللہ!! مختصر مگر بہت واضح انداز میں
ہر پہلو کو اجاگر کیا ہے۔ ❤️
بارک اللہ فیک
Allaahu akbar kabeeraa…allaah pak hifazat farmae…informative article masha allaah
MashAllah
Bht axa likha
Allah pak qbool frmayn ap sb ki mhnton ko
اللہم احفظنا منہ
Allah Hu Akbar ❤️
اللہم احفظنا منہ
.اللہم احفظنا منہ
Mashallah
An informative blog
ماشااللہ!! مختصر مگر بہت واضح انداز میں ہر پہلو کو اجاگر کیا ہے ۔
ماشاءاللہ
بہت خوب
اللھم زد فزد❣️
May Allah save us from fitna tal dajjal Ameen……Nice article.
ماشاءاللہ
اللہم احفظنا منہ
MashaAllah
ماشاءاللہ
ماشاءاللہ سبحان اللہ بہت ہی پیارا انداز
Masha Allah
MashaAllah. ♥️♥️