بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم

!میں زمانے کے اصولوں کی طرف کیا دیکھوں۔۔۔سامنے سیرت محبوب خدا رکھی ہے

 

 

Zainab Pathan

TIL Women Urdu – Year 5

و ما ارسلناك الا رحمة للعلمين

 

 

محسن انسانیت سرورِ کونین سید الاولین و الآخرین رحمۃ للعالمین حضرت محمد ﷺ کی مبارک زندگی ہمارے لئے ایک بہترین نمونہ ہے ۔ اگر انسان دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرنا چاہے تو وہ آپ ﷺ کے اخلاقِ عظیم اور عادتِ مبارکہ کو اس طرح اپنائیں کہ اس کا ظاہر و باطن نبی کریم ﷺ کے مطابق بن جائے۔

 

آپ ﷺ کی زندگی اتنی کامل ہے کہ وہ ہر زاویے سے مکمل نظر آتی ہے۔ نبی کریم ﷺ کے مبارک طریقوں پر عمل کرنے اور ان کے اخلاق و عادت کو اپنانے کو اتباعِ سنت کہتے ہیں۔ یہ پیروی عبادات میں ہو، معاشرے میں ہو، انفرادی طور پر ہو، اجتماعی طور پر ہو، اس میں ہمارے لئے کامیابی ہے۔ سنت پر عمل کریں گے تو دنیا میں بھی سکون ملے گا اور آخرت میں بھی کامیاب ہوں گے، اللہ سبحانہ وتعالی کی پناہ ملے گی، قیامت کے دن اللہ تعالی کے مقبول بندوں میں شامل ہوں گے تو اللہ تعالیٰ جنت عطا فرمائیں گے۔

 

ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں زندگی گزارنے کا ایک بہترین نمونہ دیا ہے۔ جس طریقے سے نبی کریم ﷺ کھانا کھاتے تھے اس سے بہترین طریقہ کوئی نہیں۔،جس طریقے سے نبی کریم ﷺ پانی پیتے تھے  اس سے بہترین طریقہ کوئی نہیں۔، جس طریقے سے نبی کریم ﷺ اٹھتے بیٹھتے تھے، اس سے بہترین طریقہ کوئی نہیں۔

 

  • نبی کریم ﷺ کے چند آداب :-
  • آپ ﷺ جب بھی کھانا کھاتے تو پیٹ کے کچھ حصے کو خالی رکھتے تھے، اور سائنس کہتی ہے کہ ایک کھجور بھی انسان کے جسم میں جاکر اتنے calories  پیدا کرتی ہے کہ انسان کچھ دنوں تک بھوک کی وجہ سے مر نہیں سکتا۔
  • نبی کریم ﷺ کو جتنی بھوک ہوتی تھی وہ اس سے کم ہی کھاتے تھے۔
  • ایک وقت میں ایک ہی چیز کھاتے تھے، متفرق چیزوں کو ملا کر نہیں کھاتے تھے۔
  • نبی کریم ﷺ کھانے میں سرکہ استعمال کرتے تھے اور آج سائنس کہتی ہے کہ سرکہ سے ہاضمہ اچھا ہوتا ہے۔
  • آپ ﷺ مستقل کھانا کھاتے اور مستقل پانی پیتے تھے اور کھانے کو اچھی طرح چباکر کھاتے تھے۔ عام طور پر دیکھا جائے تو کھانے کو بس ایک دو دفعہ لیفٹ رائٹ اِن کر دیتے ہیں۔ اس سے digestion میں مشکل ہوتی ہے۔ اگر زیادہ چباکر کھائیں گے تو digestion میں آسانی ہو گی۔ سائنس نے یہ بھی پروف کیا ہے کہ دانتوں کا کام آنتوں کو نہ دو۔
  • سونے کی ۴ صورتیں ہیں:
  • چت لیٹ کر سونا۔
  • ڈب ہو کر سونا۔
  • بائیں کورٹ سونا۔
  • دائیں کورٹ سونا۔
  • نبی کریم ﷺ دائیں کروٹ ہو کر سوتے تھے۔ سائنس کہتی ہے کہ بائیں کورٹ سونے سے ہارٹ پر pressure آتا ہے اور گہری نیند آتی ہے۔ ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ دائیں کروٹ سونے سے بھی گہری نیند آتی ہے مگر نیند پوری ہو جاتی ہے اور انسان فریش محسوس کرتا ہے۔
  • نبی کریم ﷺ جب صبح اٹھتے تو وضو کیا کرتے تھے اور آج cataract کا علاج یہ بتایا جا رہا ہے کہ صبح صبح آنکھوں پر پانی مارے۔ سبحان اللہ! جب ہم وضو کرتے وقت چہرے کو دھوتے ہیں تو اس سے ہماری آنکھیں بھی ان بیماریوں سے محفوظ رہے گی۔
  • اکثر مائیں بچوں سے کہتی ہے کہ سونے سے پہلے برش کرو، دانت میں جراثیم پیدا ہوتے ہیں، دانت خراب ہوتے ہیں۔سبحان اللہ! پیارے نبی کریم ﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ وہ سونے سے پہلے مسواک کرتے تھے۔
  • مسواک کرنے سے دانت بھی صاف ہوتے ہیں، منہ کی بد بو دور ہو جاتی ہے، ہر عبادت کا ثواب ۷۰ مرتبہ بڑھ جاتا ہے، موت کے وقت کلمہ نصیب ہوتا ہے۔

ہم روز مرہ کی زندگی میں کھاتے پیتے ، سوتے اٹھتے بیٹھتے ، گھر میں آتے جاتے ، مسجد میں آتے جاتے ، گویا کہ اپنے دن بھر کے ہر عمل پر غور کریں اور اپنی زندگی کو سنت نبوی ﷺ کے طریقہ پر گزاریں گے تو ہماری زندگی ایک کامل زندگی بن جائیں گی اور نبی کریم ﷺ کی محبت ہمارے دلوں میں پیدا ہوگی۔جب ہمارا پاس اتنی بہترین سنتیں ہیں تو زمانے کے اصولوں کا کیا کرنا؟ اللہ سبحانہ وتعالی ہم سب کو پیارے نبی کریم ﷺ کے سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔

 

ہر کہ عشقِ مصطفیٰ سامان اوست

بہر و بر درگوشہ دامان اوست۔

 

جزاک اللہ خیرا

Privacy Preference Center