بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم
آپ ﷺ کی سواریاں
Pakeeza Memoona
TIL Women Urdu – Year 6
حضور اکرمﷺ کی شانِ رحیمی وکریمی نہ صرف یہ کہ انسانوں کے ساتھ مخصوص تھی، بلکہ آپ کی شانِ رحمت کی وسعت نے جانوروں کے حقوق کے لیے بھی جدوجہد کی اور ان کو اپنے رحم وکرم کے سایہ سے وافر حصہ عطا کیا، جانوروں کے ساتھ نبی کریمﷺ کے برتاؤ اور ان کے حقوق کی ادائیگی کی تاکید ،ان کے ساتھ بہترین سلوک کی دعوت تھی۔
گھوڑے کے تعلق سے فرمایا: ’’گھوڑے کے ساتھ روزقیامت تک خیروابستہ ہے۔‘‘ (صحيح البخاري ، حديث:٢٨٥٠)
‘اور ایک روایت میں فرمایا: ’’اونٹ اپنے مالک کے لیے عزت کا باعث ہوتاہے اور بکری میں خیر وبرکت ہے۔‘ (صحيح البخاري ، حديث:١٠٦٥)
جانوروں کے تعلق سے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے اسوہ اورنمونہ کا بھی پتہ چلتا ہے کہ آپ نے قدم بقدم جانوروں کے ساتھ رحم وکرم کاحکم دیا ہے، نہ صرف گھریلو اور پالتو جانوروں بلکہ غیر پالتو جانوروں کے ساتھ بھی حسن سلوک کی تاکید کی ہے۔ نقصان دہ اورضرر رساں جانوروں کو بھی کم ضرب میں مارنے کا حکم دیا ہے اور مذبوحہ جانوروں کے ساتھ بھی بے رحمانہ سلوک سے منع کیا ہے۔ جانوروں پر بوجھ کے لادنے اور سواری میں بھی انصاف کو ملحوظ رکھا۔ ان کے چارہ پانی کی تاکید کی ہے اور زیادہ بوجھ لادنے اور زیادہ افراد کے سوار ہونے سے منع کیا ہے۔
آپﷺ نے کس وقت میں کونسی سواری استعمال کی:
بُرَاق: یہ سرکارِ مدینہ ﷺ کی سواری کے ساتھ ساتھ آپ کا معجزہ بھی ہے۔ اِس انوکھی اور جنّتی سواری پر حضورِ ﷺ نے مشہور قول کے مُطابِق رجب المرجب کو مکّہ سے بیتُ الْمقدّس تک سفر فرمایا۔
گھوڑے: سرکارِ مدینہﷺ کو گھوڑے پسند تھے ، آپﷺ کی سواری بننے کا شرف حاصل کرنے والے گھوڑوں کا مختصر ذکر کیا جاتاہے:
(1)سَکْب: یہ پہلا گھوڑا تھا جو آپ ﷺ کی ملکیت میں آیا۔ آپ نے اسے بنو فَزارہ کے ایک شخص سے دس اَوْقِیہ میں خریدا تھا اور غزوۂ اُحُد میں آپ ﷺ نے اسی پر سوار ہو کر شرکت فرمائی تھی۔
(2)سَبْحَہ: امام ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: یہ گھوڑی آپ ﷺ نے ایک اَعْرابی سے خریدی تھی۔ اس گھوڑی پر آپ ﷺ نے دوڑ میں مقابلہ کیا اور یہ دوڑ میں آگے نکل گئی جس پر آپ ﷺ بہت مَسْرُور ہوئے۔
(3) لِزَازْ: یہ گھوڑا آپ کو مُقَوْقِس (والی مصر) نے تحفہ میں دیا تھا۔ آپ ﷺ اسے اس کی سیاہ رنگت کی وجہ سے پسند فرماتے تھے۔ آپ اکثر اِسی پر سوار ہوکر غزوات میں تشریف لے جاتے۔
(4)بَحْرْ: یہ گھوڑا آپ ﷺ نے یمن سے آئے ہوئے تاجروں سے خریدا تھا۔ آپﷺ نے اس گھوڑے پر سوار ہوکر بارہا گُھڑدوڑ میں سَبْقت کی۔ (یعنی سب سے آگے رہے)
(5)المُرْتَجِزْ: یہ وہی گھوڑا ہے جس کے بارے میں آپﷺ نے حضرتِ خُزیمہ کی شہادت (گواہی) کو دو مردوں کی گواہی کے برابرقرار دیا تھا-
(6)ظَرِبْ: یہ گھوڑا حضرتِ سیّدُنا فروہ بن عمرو جذامی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے آپ کو تحفہ میں دیا تھا۔
(7)لُحَیْفْ: یہ آپ کو عامر بن مالِك عامِری نے تحفہ دیا تھا۔
(8)وَرْدْ: یہ آپ کو تمیم داری رضی اللہ تعالٰی عنہ نے تحفہ دیا تھا۔
(9) مِرْوَاح: حضرت سیّدُنا مرداس بن مؤیلک بن واقد رضی اللہ تعالٰی عنہ وفد کی صورت میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپﷺ کو یہ گھوڑا تحفہ میں پیش کیا۔
تین خچر تھے: ایک کا نام دُلدل تھا جو حبشہ کے بادشاہ نے بھیجا تھا۔ آپﷺ کے بعد حضرت علی اور حضرت حسن و حضرت حسین رضی اللہ عنہم اس پر سوار ہوتے تھے۔ ان کے بعد محمد بن حنفیہ کے پاس رہا۔ دوسرے خچر کا نام فِضّہ تھا جس کو صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ نے ہدیہ کیا تھا۔ تیسرے کا نام اِیلیہ تھا؛ شاہِ ایلہ نے ہدیہ بھیجا تھا۔
ایک گدھا تھا؛ جس کا نام یعفور تھا۔
سواری کی دو اونٹنیاں تھیں؛ ایک کا نام قصواء اور دوسری کا نام عضباء تھا، ہجرت کے وقت آپ قصواء پر سوار تھے اورحجۃ الوداع کا خطبہ بھی اسی پر سوار ہوکے دیا تھا۔
جزاک اللہ خیرا
Masha Allah subhana Allah…very interesting ❤️…keep it up
Mashallah bht e behtreen tehrir hy bht achy andaz hy
MashaAllah bohot khubsurat mauzu par bohot bayan.Allah taala barkat de
ماشاء اللہ بہت زبردست
ماشاء الله سبحان الله جميل جدا
MashAllah ❤️
اللہم ذدفذد
MashaAllah bht behtareen or bht informative
Masha Allah subhana Allah
Masha Allah subhana Allah very informative
ماشاءاللہ پاکیزہ بہت عمدہ
ماشاءاللہ بہت اچھا ہے
سبحان اللہ بہت اچھا ہے
Masha Allah subhana Allah…very informative
MashaAllah khubsurat mauzu par khoobsurat bayan jzk khair
Ap ka blig parh k dil khush hogya jzk khair
ماشاءاللہ
تبارک اللہ
Mashaallah beti Allah aap ki is kawish ko qoobul farmaey آمین ثمہ آمین
ماشاءاللہ بہت اچھا لگا پڑھ کر بہت اچھے سے سب سواریوں کے نام لکھیں سمجھنے میں بہت آسانی ہوگئی ۔ اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِد .
ﷲﷻ روز افزوں ترقی دے اضافہ کرے .
Mashallah
Mashallah
Mashallah bht hi informative data h good effort mashallah allah kabool frmyainn
ameen
Masha ALLAH zabardst
ماشاءاللہ ماشاءاللہ اللہ اپ کے لکھنے میں اور اپ کی اس محنت میں اور برکت ڈالے اور اللہ کو اس کا بہت زیادہ
اجر عطا کرے ز
ماشاء اللہ بہت عمدہ اور معلوماتی تحریر ہے اللہ سبحانه تعالٰی آپ کو علم نافع عطا فرمائے
بہت خوب انتخاب
جزاکم اللہ خیرا پاکیزہ
ماشاءاللہ بہت مفید معلومات
وفقکم الله لقیام دينه
Masha ALLAH zabardst
ماشاء اللہ
عرصے بعد کافی تفصیل سے آپ ﷺ کی سواریوں کے بارے میں پڑھا
اللہ تعالیٰ قبول فرمائے
MashaAllah very impressive topic!
Masha Allah very unique topic . Very informative n interesting.
ماشاء اللہ پاکیزہ جی
❤️ اللہ تعالی قبول فرمائے آپ کا لکھنا اور ہمارا پڑھنا
سبحان اللہ
ماشاء اللہ بہت عمدہ اور معلوماتی تحریر ہے اللہ سبحانه تعالٰی آپ کو علم نافع عطا فرمائے
Ma shaa Allah beautiful blog
SubhanAllah.. A very unique and informative topic with the combination of beautiful writing skills.. Allahumma Barik..Jazakumullah Khair
Allah apke ilmo amal me khoob barkat ata frmaye
MashaAllah Boohet hi achi hay
SubhanAllah
Mashallah Boohet achi hay
سبحان اللہ
Masha Allah zabardst
Masha ALLAH zabardst
سبحان اللہ
MashaAllah Boohet hi achi hay
Bahut informative aur unique topic hai Pakeeza. Masha Allah well compiled.