بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم
نبی دو جہاںﷺ پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات
Munazza Saleh
TIL Women Urdu – Year 6
دو جہانوں کے سردار ہمارے نبی آخر الزماں ﷺ خُلق و خَلق، حسن وسیرت، حسب و نسب، علم و معجزات ہر لحاظ سے ساری مخلوقات سے بہترین اور ہر قسم کے عیوب سے پاک ہیں ۔ تاہم منکرین کی طرف سے ہر نبی کی طرح نبی کریم ﷺ پر بھی کچھ اعتراضات اور شکوک و شبہات گھڑے گئے، چند کے جوابات مدلّل انداز میں یہ ہیں
اعتراض1: پیغمبر اکرم ؐ کا اُمّی یعنی ان پڑھ ہونا
”اُمّی“ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ نعوذ باللہ نبی ﷺ جاہل تھے، بلکہ یہ ہے کہ نبی ﷺ نے علم کسی مکتب اور مدرسے کے بجائے براہ راست اللہ رب العزت سے حاصل کیا۔ امی ہونا رسول اللہﷺ کی شان بڑھاتا اور نبوت کا اثبات کرتا ہے کہ جس شخص نے کہیں کسی سے تعلیم حاصل نہ کی، وہ ایسی عمدہ گفتگو کرتا ہے تو یقیناً آنحضرتﷺ کا رب سے واقعتاً رابطہ ہے۔
امی ہونے کا مقصد
”وَمَا كُنْتَ تَتْلُوْا مِنْ قَبْلِهٖ مِنْ كِتٰبٍ وَّلَا تَخُــطُّهٗ بِيَمِيْنِكَ اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ» [ 29۔ العنکبوت: 48 ] یعنی ” تو اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پہلے نہ تو پڑھ سکتا نہ لکھ سکتا تھا اگر ایسا ہوتا تو شاید ان باطل پرستوں کے شبہ کی گنجائش ہو جاتی ““
اگر پیغمبرﷺ نے کسی استاد سے تعلیم حاصل کی ہوتی تو یقینی طور پر لوگ اعتراض کرتے کہ یہ قرآن اللہ کی طرف سے نہیں بلکہ نبی ﷺ نے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے
اعتراض 2: نبی ﷺ نے نعوذ باللہ متعدد نکاح نفسانی خواہش کے غلبے کی وجہ سے کئے
جواب:
اگر نفسانی خواہش کا غلبہ ہوتا تو 25 سال کےعالم شباب میں 40 سال کی بیوہ سے شادی نہ کرتے اور 50 سال کی عمر تک صرف ایک بیوی پر قناعت نہ کرتے۔
تعدد نکاح کے مقاصد
- بیوہ سے نکاح کی ترغیب کے لئے حضرت ام سلمہ اور زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہما سے شادی کی ۔
- شادی کے ذریعے مختلف قبائل کو قریب لانا اور اسلام کو فروغ دینا تھا چنانچہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کی وجہ سے نجد کے علاقہ میں اسلام پھیلا، قبیلہ مصطلق کے سردار کی بیٹی حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کی برکت سے قبیلہ کے سو گھرانے آزاد ہوکر مسلمان ہوئے ۔اسلام کے شدید مخالف سردار ابو سفیان کی بیٹی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کے بعد دشمنی میں کمی آئی، خیبر کے یہودی سردار کی بیٹی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا سے نکاح اور مسیحی شاہی خاندان کی حضرت ماریہ رضی اللہ عنہا کا بازنطینی بادشاہ شاہ مقوقس کی طرف سے بطور ہدیہ آپ ﷺکی خدمت اقدس میں بھیجا جانا بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا
- حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح کا مقصد متبنی کی رسم توڑنا تھا ۔
- پھر ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کے ذریعے سے خانگی معاملات، ازدواجی مسائل اور وہ علم جس تک صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی پہنچ نہ ہوسکتی تھی، امت تک پہنچایا گیا نیز ازواجِ مطہرات کے گھر صحابیات کی دینی درسگاہیں تھیں
اعتراض3: نبی ﷺ نے کم عمر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا
سب سے پہلی بات یہ کہ اگر یہ اعتراض کی بات ہوتی تو اس زمانے کے سر جوڑ کر اعتراضات ڈھونڈنے والے مشرکین نے کیوں نہ یہ طعنہ دیا معلوم ہوا کہ اس زمانے میں کم عمر سے شادی کرنا عام رواج تھا۔
جلد نکاح کی اسلامی تاریخ سے مثالیں
(1) ابوعاصم النبیل کہتے ہیں کہ میری والدہ ایک سو دس (110) ہجری میں پیدا ہوئیں اور میں ایک سو بائیس ( 122) ہجری میں پیدا ہوا۔ (سیر اعلاالنبلاء جلد7رقم1627) یعنی بارہ سال کی عمر میں ان کا بیٹا پیدا ہوا تو ظاہر ہے کہ ان کی والدہ کی شادی دس سے گیارہ سال کی عمر میں ہوئی ہوگی۔
(2) عبداللہ بن عمرو اپنے باپ عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے صرف گیارہ سال چھوٹے تھے ۔
( تذکرة الحفاظ جلد1ص93)
بلوغت کا جلد ہونا
عرب کی گرم آب و ہوا اور خوراک کی وجہ سے بلوغت جلدی ہو جانا بعید از عقل نہیں۔ سیدہ عائشہؓ کی نسبت قابل وثوق روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی نشوونما اورجسمانی قویٰ بہت بہتر تھے۔
کم عمری کی وجہ سے دین کی خدمت
غیر معمولی جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بہت ذہین، زیرک اور فقیہہ تھیں، حضور ﷺ نے نسوانی احکام و مسائل کے متعلق آپ کو خاص طور پر تعلیم دی۔ آپ کثیر الرواۃ صحابہ میں شمار ہوتی ہیں، آپ کے کثیر شاگرد تھے اور حضور اقدس ﷺ کی وفات کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے 48 سال تک زندہ رہ کر دین کی ایسی خدمت کی جو کوئی دوسری زوجہ مطہرہ رضی اللہ عنھن نہ کرسکیں۔
جزاک اللہ خیرا
Masha Allah subhana Allah…samjhanay ka andaaz bht hi aala
Jzk khair for an amazing blog post.very interesting points MashaAllah
MashaAllah munazza g bohot zabardast nukat.jzk khair
Ma sha Allah! A very informative blog with interesting and logical argumentative points written in a very beautiful way.
Jazakillahu khairan kaseeran kaseera wa ahsanul jaza e fiddarain for sharing this with us!
MashaAllah bht umda tehreer
Subhan Allah
This was Really v beneficial.. May Allah swt reward you for defending the honor of Prophet ﷺ..
Subhan allah
ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت تحریر ہے
ماشاءاللہ باجی جان
آپ نے بہترین اور عام فہم انداز میں اعتراضات کا جواب دیا ہے ۔
اللّٰہ رب العزت آپ کی کوشش کو قبول فرمائیں آمین یارب العالمین
Mashaallah bahen Allah aap ki is kawish ko qoobul farmaey آمین ثمہ آمین
ماشاءاللہ منزہ جی بہت ہی خوبصورت الفاظ اور انداز میں اپ نے لکھا ہے بہت مزہ ایا اپ کی تحریر کو پڑھ کر بہت اچھا لگا اللہ تعالی اپ کو دین دنیا دونوں جہانوں کی کامیابیاں عطا فرمائے امین ثم امین
ماشاء اللہ بہت زبردست
ماشاءاللہ بہترین
اللہ تعالیٰ قبول فرمائے
ماشاء الله ما شاء الله جيد جدا
Masha ALLAH zabardst
ما شاءاللہ بارک اللہ فیک
Subhanallah zabrdast blog baji jaan…❤️
Masha ALLAH tabarak ALLAH
Bohat zabardast baji jaan
ماشاء اللہ بہت خوبصورت انداز میں اعتراضات کے جواب بیان کئے ہیں اللہ سبحانه تعالٰی اپنی اور اپنے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت اور دیدار ہم سب کو عطا فرمائیں
ماشاءاللہ
❣️اعلی باجی
ma shaa ALLAH
MashaAllah MashaAllah buaht zabrdst baji jan
Ma sha Allah Baji
ما شاء اللہ ۔۔۔بہت ہے عمدہ باجی جان ۔۔لکھنے کا جو انداز ہے آپکا ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ سے جو محبّت ہے دل میں اسمیں اور اضافہ ہو گیا جزاکم اللہ خیراً کثیرا ۔۔۔اللّٰہ آپکے علم اور عمل میں برکت عطا فرمائے آمین یارب العالمین
SubhanALLAH
MA sha Allah amazing
May Allah swt accept your efforts
سبحان اللہ واقعی آج کل کی ضرورت ہے کہ ان عنوانات
پر آسان اور واضح انداز میں لکھا جائے، تا کہ سمجھنے میں آسانی ہو
ماشاءاللہ ❤️
عمدہ تحریر
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ بہت خوب
ماشاءاللہ بہت اچھا ہے ٹاپک ہے
Subhan ALLAH Masha ALLAH
Ma Sha Allah!! Very informative
Bhtt behtreen andaz subhan Allah
Allah qabool farmaye aameeen
ماشاءالّٰلہ ۔۔بہت زبردست
پیاری باجی جان
ماشاءاللہ تبارک اللہ
الفاظ کے ساتھ انداز تحریر بھی نہایت عمدہ
ماشاءاللہ باجی جان
آپ نے بہترین اور عام فہم انداز میں اعتراضات کا جواب دیا ۔
اللّٰہ رب العزت آپ کے کوشش کو قبول فرمائیں آمین یارب العالمین
MashaAllah very impressive topic!
Masha Allah
Subhanallah
Ma sha Allah
Your blog is so inspiring and beautifully written proud of you and can’t wait for the next one
Masha Allah ye blog behtareen andaz mein likha gaya hai..
Bphat achay andaza mein ap nay aiteraazaat k jawab diye hain. Bohat maza aya parh kar
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ
بہت خوب
جزاک اللہ خیرا کثیرا ❤️
MashaAllah Barak Allah fee
سبحان اللہ
Ma shaa Allah beautiful blog
This was Really v beneficial.. May Allah swt reward you for defending the honor of Prophet ﷺ..
Allah apke ilmo amal me khoob barkat ata frmaye
MashaAllah
Masha Allah Baji jaan bahut zabardast
اللهم زد فزد
سبحان الله العظيم
ماشاءاللہ باجی جان بہت خوبصورت طریقے سے اپنے بلاگ کے ذریعے آپ نے سمجھایا۔ اللہ آپ خوب شرف قبولیت عطا فرمادیں آمین ثم آمین
Masha Allah. Barak Allahu feek. Well written. Allah taala aap ki mehnat ko qubool farmaye.