بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم
اہل اللہ کی صحبت اور اَسکے فوائد
Samman Naseer
TIL Women Urdu – Year 4
یہ نیکوں کی صحبت انسان کی باطنی اصلاح کا سب سے بڑا سبب بن جاتی ہے جیسے مقناطیس کے پاس لوہا رکھے تو اس میں بھی مقناطیسنیت آ جاتی ہے بالکل اسی طرح اللہ والوں کی صحبت میں انسان اگر رہیں تو اس کے اپنے دل میں بھی نور آ جاتا ہے معرفت آ جاتی ہے۔
موٹی سی بات ہے کہ اصحاب کہف کا کتا اولیاء اللہ کے ساتھ چلا تھا ان اولیاء اللہ کی برکت سےہ اللہ تعالیٰ نے اس کتے کےساتگ اپنی رحمت کا معاملہ فرما لیا تو اگر ایک کتا اولیاء اللہ کی صحبت اختیارکرنے کی وجہ سے پروردگار کی رحمت سے دور نہیں تو اگر ہم انسان اولیاء اللہ کی صحبت اختیار کریں گے تو ہم اللہ کی رحمت سے کیسے دور رہ سکتے ہیں.
اولیاء اللہ کی صحبت کے فوائد:
اہل اللہ کی صحبت نفع کی چار وجوہات ہیں
پہلی وجہ
جس طرف ان کے دل متوجہ ہوتے ہیں اللہ کی رحمتیں اللہ کا فضل بھی اس طرف متوجہ ہوتا ہے۔
وہ ایک بزرگ سے کسی خادم نے پوچھا کہ حضرت اللہ والوں کی صحبت میں بیٹھ کر جو آدمی کہتا ہے مجھے بھی فیض ملتا ہے کیا مطلب ہے اس کا؟
تو پہلے زمانے میں ہاتھ کے پنکھے ہوتے تھے جو چھت پہ لٹکے ہوتے تھے اور رسی سے اس کو کھینچتے تھے یہ خادم بھی وہی پنکھا چلا رہا تھا کہنے لگا جی اللہ والوں کی صحبت میں بیٹھ کر کیسے دوسرے کو فیض مل جاتا ہے انہوں نے فرمایا کہ یہ بتاؤ کہ پنکھا کس کے لیے چلا رہے ہو کہنے لگا حضرت آپ کے لیے تو ساتھ والوں سے پوچھا کہ جی ہوا آپ کو بھی لگ رہی ہے کہنے لگے سارے لگ رہی ہے تو فرمایا اسی طرح اللہ اپنی رحمتیں تو اپنے مقبول بندوں پہ فرماتے ہیں لیکن ان کے پاس بیٹھنے والے بھی اس رحمت سے محروم نہیں ہوتے۔
دوسری وجہ
ان بزرگوں کے ملفوظات سن کر انسان کو نفس کے رذائل کا پتہ چل جاتا ہے ورنہ نفس کی خباثتوں کا پتہ ہی نہیں چلتا .
تیسری بات
اہل اللہ کی صحبت میں بیٹھ کر جب انسان ان کو اپنے حالات بتاتا اور سناتا ہے تو ان کی مقبول دعاؤں کے اوقات میں یہ بندہ ان کو یاد آ جاتا ہے تو ان کی دعاوں میں یہ شامل ہو جاتا ہے۔
چوتھی وجہ
انسانی طبیعت میں نقل صفات کا خاکہ ہے لہذا ان کی صحبت میں بیٹھ کر انسان کو نیک اعمال کی توفیق مل جاتی ہے۔
جَزَاكَ ٱللَّٰهُ