بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم

﴿ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ ﴾ هود [88]

 

طاقتور مومن ہونے کے فوائد و اثرات

 

Zeeshan Arjumand

TIL Women Urdu – Year 1

 

 

 

مومن کون ہوتا ہے ؟

مومن وہ ہے جو اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہے اور  کامل مکمل یقین اللہ رب العزت ہی پر رکھتا ہے.

اللہ رب العزت نے قران میں سورہ مومنون ایت مبارکہ نمبر 1 سے 11 تک مومن کی صفات بيان فرمائی ہے :-

مومن وہ ہے جو اپنی نمازوں میں خشو اختیار کرتا ہے, لغوی بات سے منہ پھیرنے والا ہے, جو زکوۃ ادا کرتا ہے, اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والا ہے, اپنی امانتوں اور عہدوں کی رعایت کرنے والا ہے, جو اپنی نمازوں کی خبر رکھتا ہے یہی ہے مومن جو فلاح پانے والا ہے-

 

 

 

طاقتور مومن کا فائدہ:

اللہ رب العزت کو وہ شخص زیادہ محبوب ہے جس کا ایمان اعلی ہے .

حدیث مبارکہ: ایک حدیث سے مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہے کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالی کو طاقتور مومن کمزور مومن کی نسبت زیادہ محبوب ہے خیر دونوں میں بھی ہے. (صحیح مسلم 2664)

بيشك کیونکہ ایمان والا ہونا ہی اللہ رب العزت  کی سب سے بڑی نعمت ہے اس پر طاقتور مومن ہونا نورٌ علی نور.

طاقتور مومن کس اعتبار سے ہو سکتے ہیں .

  1. صحت کے اعتبار سے
  2. مال کے اعتبار سے
  3. زہن کے اعتبار سے

صحت کے اعتبار سے طاقتور مومن:

صحت دو طرح کی ہوتی ہے ایک جسمانی صحت دوسری روحانی صحت .

جسمانی صحت: جس طرح امیر المومنین عمر بن خطاب  رضی اللہ تعالی عنہ جب اپ ایمان لائے تو کفر کو زوال ایا پہلی بار مسجد الحرام میں نماز ادا کی گئی.

حدیث مبارکہ:- ایک حدیث مبارکہ ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے روایت کی ہے اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے لوگو بلاشبہ اللہ تعالی پاک ہے اور پاک چیزیں قبول فرماتے ہیں ۔(رواہ مسلم ١٨٥١)

 بے شک اللہ نے مومن کو اس خیر کا حکم دیا ہے جس کا حکم اس نے پیغمبروں کو دیا ہے اللہ رب العزت  سورہ مومنون ایت مبارکہ نمبر 51 مين فرماتے ہیں اے پیغمبر پاکیزہ حلال چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو ۔

قران میں دوسری جگہ اللہ رب العزت نے فرمایا سورہ بقرہ ایت مبارکہ نمبر172 اے ایمان والو ان پاکیزہ چیزوں سے کھاؤ جو ہم نے تمہیں عطا کی ہے ۔

حضرت حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم عالیہ فرماتے ہیں رزق حلال صدق مقال ایمان کی طاقتور ہونے کی دلیل ہے ۔

روحانی صحت :جیسے کہ روح کو طاقتور بنانا یعنی ہمارے قلب کو قلب منیب بنانا یا قلب سلیم بنانا۔ جس طرح جسم کو اچھا کھلانے سے جسم طاقتور بنتا ہے روح کو اس کی غذا دینے سے روح طاقتور بنتی ہے اور روح کی غذا ہے ذکر اللہ کی کثرت۔

 اللہ رب العزت سورہ رعد ایت مبارکہ نمبر 28 میں فرماتے ہیں ایمان والوں کا دل اللہ رب العزت کی یاد ہی سے سنتا ہے اور اللہ رب العزت ہی کی یاد سے دل اطمینان پاتا ہے۔

اللہ رب العزت سورہ نساء ایت مبارکہ نمبر 103 میں ایمان والوں کو حکم دیتے ہیں کہ کھڑے بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر اللہ رب العزت کو یاد کرو اللہ کا ذکر کرو ۔

 

 

 

مال کے اعتبار سے طاقتور مؤمن:

عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنه جس طرح اپنے  مال کو اللہ کی راہ میں صدقہ کرتے تھے ہمیں بھی اپنے مال میں سے صدقہ کرنا چاہیے۔

 اللہ تعالی سورہ بقرہ ایت مبارکہ نمبر 276 میں فرماتے ہیں:- اللہ رب العزت مٹاتے ہیں سود کو اور بڑھاتے ہیں خیرات کو۔ مال میں قوت والے بننا ہے تو جتنا اللہ کی راہ میں دو گے  اس مال میں اتنا اضافہ ہوگا

ہمارے سلسلے عالیہ نقشبندیہ کے تین اصول ولا تما ولا منا  اور ولا جمع ۔

 

 

 

ذہنی طور پر طاقتور مومن:

ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ جس طرح اپ کا ایمان اور اللہ پر توکل تھا ہمیں بھی اللہ رب العزت پر اسی طرح توکل کرنا چاہیے۔

 سورہ ال عمران ایت مبارکہ نمبر 159 میں اللہ تعالی  فرماتے ہیں:- ان الله يحب المتوكلين (اللہ رب العزت پر بھروسہ کر اللہ کو محبت ہے توکل کرنے والوں سے)۔

 اللہ رب العزت سورہ حدید ایت مبارکہ نمبر 4 ميں فرماتے ہیں وهو معكم اينما كنتم والله بما تعملون بصير (وہ( اللہ) ہمارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو اور اللہ جو تم کرتے ہو اس کو دیکھتا ہے)۔

عن أبي هريرة – رضي الله عنه – قال : قال النبي – صلى الله عليه وسلم – : يقول الله تعال:-أنا عند ظن عبدي بي (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں جو وہ میرے متعلق رکھتا ہے)۔

(رواه البخاري و مسلم)

جب ہم اپنی زندگی میں اللہ سے اچھے گمان کے ساتھ اس سوچ کے ساتھ کہ اللہ مجھے دیکھ رہے ہیں اپنے معاملات کریں تب ہمارا ذہن طاقتور بنے گا –

ان شاء الله العزيز جب ہم میں یہ تمام صفات آجائیں گی تب ہم بھی طاقتور مومن انشاء اللہ بن جائیں گے اور طاقتور مومن بننے کا فائدہ ہے اللہ رب العزت کی محبت پانا اور اللہ رب العزت کی سچی کامل مکمل معرفت حاصل کرنا ہے ۔

اللہ رب العزت عافیت و استقامت کے ساتھ یہ ساری صفات ہم میں بھی پیدا فرمائے اور ہم کو بھی اس پر دل سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اللہ رب العزت ہمیں اپنی سچی پکی معرفت نصیب فرمائے آمين يا ارحم الراحمين-

 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ‌ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ  وَتُبۡ عَلَيۡنَا اِنَّكَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡم

جَزَاكَ ٱللَّٰهُ