بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم
عشاق کا سفر
Tayyaba Mumtaz
TIL Women Urdu – Year 1
تیرا در ہو میرا سر ہو یہ جبیں یونہی جھکی رہے
میری آنکھ ہو تیری دید ہو میری آنکھ میں یونہی نمی رہے
ایک خواب سجائے بیٹھی ہوں
اک بار تو کعبہ دیکھوں گی
وہ عاشق جس کا جینا مرنا اُس ذات واحد کیلئے ہے۔ وہ دلوں کے حالوں کو جاننے والا ہے وہ تب ہماری سنتا ہے جب سب دروازے بند ملتے ہیں ۔ وہ نوازتا ہے مگر اُس سے پہلے وہ بڑی محنت سے اپنے بندے کو آزمائشوں سے تراشتاو2 ہے۔ تاکہ بندہ بندہ اپنے ذات بر حق کے سامنے کھڑا ہونے کے قابل ہو جائے ۔ وہ تھوڑی تھوڑی کر کے اپنے بندے میں تڑپ پیدا کرتا ہے۔ پھر اُس بندے کو اپنے در پر بلا کر کعبہ کے سامنے کھڑا کرتا ہے ۔ وہ قربانی مانگتا ہے آگ میں سنگسار ہو کر ہی تو اللہ کا رفیق بنے۔ حضرت ابراہیم اور بیٹے کے گلے پر چھری رکھ کر ہی تو مقبول ہوئے وہ آزماتا ہے ۔ مگر اس کے بعد جھولی بھر دیتا ہے ۔
28 فروری 2020 کی صبح نہا دھو کر عمرہ کی تیاری کرلی ۔ آج کی فلائٹ سے اللہ کے حضور حاضر ہونا تھا ۔ دل بہت سرشار تھا۔ ایک پُرکیف سی کیفیت تھی کہ اچانک ایک خبر سننے کو ملی کہ کورونا کی وجہ سے تمام فلائٹس بند ہو گئیں۔ آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔ دل تھا کیسی صورت مانتا نہ تھا ۔ جب بھی اپنے زاد راہ پر نظر پڑتی تو دل ڈوبنا شروع ہو جاتا ۔ خوف تھا تو بس یہ کہیں زندگی اس سفر کے انتظار میں تمام نہ ہو جائے۔ بچے جو ساتھ تیار تھے وہ بھی افسردہ ہو کر بیٹھ گئے ۔ امی جان جنہوں نے اُس سال حج کے لیے رقم جمع کروائی ہوئی تھی وہ بھی حج پر نہ جاسکیں۔ اور اکتوبر 2020 میں اُن کی وفات ہوگئی۔ بس ان تمام حالات میں خوفزدہ تھی کہ اللہ کا گھر دیکھ سکوں کی یا نہیں۔ آخر جو وقت مقرر ہوتا ہے وہی بہتر ہوتا ہے۔ 16 متی 2022 کو ایک دفعہ پھر سے اُمید جاگی تب چھوٹی بیٹی 10 ماہ کی تھی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد جائیں گے جب بیٹی کا پاسپورٹ بن بن جائے گا مگر دل نے نہ مانا۔ کیونکہ اللہ کی محبت قربانی مانگتی ہے ۔ اب تو میں روکنے والی نہ تھی ۔ پتہ نہیں عید تک مہلت ملتی۔ یا نہیں لہذا بیٹی کو بہن کے حوالے کیا اور خود اپنے اللہ کے دربار میں حاضری کے لئیے روانہ ہو گئی۔ مجھے کبھی لگتا ہے کہ شاید 2020 میں میری تڑب اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہونے کے لیے کافی نہ تھی وہ قربانی کے اپنی بچی کو چھوڑ کر چلے جانا میرا اللہ مجھ سے چاہتا تھا ۔
شکر الحمدللہ رب العامین
امید جب اللہ سے جُڑی ہو تو ٹوٹنے کا امکان نہیں ہوتا
جَزَاكَ ٱللَّٰهُ