بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم

رسول ﷲ ﷺ بحیثیت شفیق والد

 

 

Sadia SHakir

TIL Women Urdu – Year 4

 

الحمدللہ وکفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی اما بعد:  فاعوذباللہ من الشیطٰن الرجیم! بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم!” اکرموا اولاد کم” سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون وسلام علی المرسلین والحمد للّٰہ رب العالمین!.

 

نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سیرت پر قربان جائیں ۔ کہ آپ نے فرمایا کہ اپنی اولاد کو عزت دو ۔حالانکہ اگر اولاد کو قتل بھی کر دیا جائے تو اس پر کوئی مقدمہ نہیں بن سکتا ۔

لیکن آپ نے فرمایا کہ اپنی اولاد کو عزت دو اس سے اسکی عزت بڑھے گی ۔اب یہ جو عزت بڑھانا ہے یہ محبت کا باعث ہے ۔۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فاطمہ رضی اللہ عنھا سے محبت کا اظہار کرنا ۔۔۔          (خطبات طارق جمیل)”””

 

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فاطمہ رضی اللہ عنہا سے بہت محبت تھی ۔فاطمہ رضی اللہ عنہا کا گھر میکے سے قریب تھا ۔آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم انسے ملاقات کےلئے دوسرے تیسرے دن جاتے۔۔۔اور یوں فرمایا کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے ،جس نے فاطمہ کو سکھ دیا اس نے مجھے سکھ دیا ۔جس نے فاطمہ کو دکھ دیا اس نے مجھے دکھ دیا ۔ایک اور جگہ ارشاد فرمایا کہ ”میری فاطمہ تمام جنتی عورتوں کی سردار ہے” ۔ حضرت فاطمہ ہی سے نہیں بلکہ انکے اہل و عیال سے بھی محبت فرماتے ۔۔

کیا آج ہم بھی اپنی اولاد کی اتنی عزت و احترام کرتے ہیں بلکل نہیں ۔۔ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی اپنی اولاد کو عزت دیں۔۔

آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے وصال کا وقت ،،.          (بخآری شریف)””

 

نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم بیمار تھے ۔تو فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اطلاع دی گئی کی وہ تشریف لے آئے ۔جب وہ آیں تو بیماری کی حالت میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے انکا استقبال کیا ۔۔اور انکو اپنے قریب کیا ۔اور اماں عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کی میں نے دیکھا کہ آپ نے فاطمہ کے کان میں کچھ کہا اور فاطمہ رونے لگی ،پھر قریب کیا اور پھر کان میں کچھ کہا تو فاطمہ رضی اللہ عنہا مسکرانے لگی،فرماتی ہیں میں نے پوچھا فاطمہ کیا وجہ تھی ۔کہ فوراً رونے لگی ۔اور فوراً مسکرانے لگی؟حضرت فاطمہ فرمانے لگی کہ یہ میرے اور میرے ابا جان کا راز ہے ۔سبحان اللّٰہ کیا محبت تھی ۔۔۔

پھر جب آپ علیہ السلام اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے تو اماں عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ میں نے پھر پوچھا فاطمہ اب تو بتا کیا راز ہے ؟ فرمانے لگی کہ جب میں پہلی مرتبہ رونے لگی تو ابا جان نے اپنے جانے کی خبر دی۔اور دوسری دفعہ فرمایا کہ تم بھی جلدی آؤ گی میرے پیچھے تو میں یہ سن کر ہنسنے لگی۔۔ سبحان اللہ ،

 اللہ پاک ہمیں بھی اسی طرح اپنی اولاد کو عزت دینے اور انکی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں پر ا چھی تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔آمین،،

 

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا جب تشریف لاتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر کھڑے ہو جاتے اور انکے ہاتھ کو بوسہ دیتے ،اور انہیں اپنے قریب بٹھاتے۔۔سبحان اللّٰہ ۔وہ سرور دو عالم اپنی صاحبزادی کا اتنا اکرام کرتے تھے اور  ہمیں تو بدرجہ اولیٰ اپنی اولاد سے محبت کرنی چاہیے اللّٰہ پاک ہمیں صحیح سمجھ عطا فرمائے اور آپ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

وآخر دعوانا آن الحمدللہ رب العالمین ۔۔

 

 

جَزَاكَ ٱللَّٰهُ